وزیراعظم نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی کی ہدایت دی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم نے موسم سرما میں گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر خصوصی توجہ دینے کا کہا ہے۔
علی پرویز ملک نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بتایا کہ رواں سال گیس لوڈ شیڈنگ میں گزشتہ سال کی نسبت کمی آئی ہے، اور جہاں کہیں گیس پریشر کا مسئلہ ہو، اسے حل کیا جائے گا۔
وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ نومبر کے دوران 80 سے 90 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے زیادہ تر اوگرا سے متعلق تھیں، جنہیں 36 گھنٹوں میں حل کیا گیا۔
مصدق ملک نے کہا کہ جب گیس مہنگی خرید کر سستی بیچتے ہیں تو قیمت 6 مہینے بعد بڑھ جاتی ہے۔ گیس کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کی مالی ضروریات کی درخواستیں بھی جمع کرائی ہیں۔














