بیلجیئم: کار سیلز مین ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار، شاہی وراثت میں شامل

بیلجیئم کے کلیمنٹ وینڈن کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شاہی خاندان کا حصہ تسلیم کر لیا گیا ہے، تاہم وہ سرکاری سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بیلجیئم: کار سیلز مین ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار، شاہی وراثت میں شامل

برسلز: (رائیٹ ناؤ نیوز) بیلجیئم کے کلیمنٹ وینڈن کرک ہوو، جو پہلے کار سیلز مین تھے، کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شاہی خاندان کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ وہ 26 برس کی عمر میں شہزادہ لورینٹ کے بیٹے تسلیم کیے گئے ہیں۔

امریکی ذرائع کے مطابق، شہزادہ لورینٹ نے بیلجیئم کی سول رجسٹری میں کلیمنٹ کی والدیت کو تسلیم کیا ہے۔ چھ ماہ قبل ایک سادہ تقریب میں یہ قانونی فیصلہ ہوا تھا۔

کلیمنٹ کی والدہ نے انہیں 16 برس کی عمر میں بتایا کہ ان کے والد شہزادہ لورینٹ ہیں۔ چار سال بعد کلیمنٹ نے والد سے رابطہ کیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی تجویز دی گئی، جو مثبت نکلا۔

اگرچہ کلیمنٹ کو قانونی طور پر شہزادہ تسلیم کیا گیا ہے، مگر انہیں شاہی وظیفہ نہیں ملے گا اور نہ ہی وہ سرکاری یا عوامی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ وہ اپنی والد کی نجی جائیداد میں وراثتی حقوق حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ بیلجیئم کے شاہی خاندان میں اس قسم کا معاملہ پہلے بھی رونما ہو چکا ہے، جب سابق بادشاہ البرٹ دوم نے 2020 میں اپنی بیٹی کو قانونی طور پر تسلیم کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں