ایران کی امریکا کو وارننگ، آبنائے ہرمز کھولنے پر غور نہیں

ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے پر غور نہیں کیا جائے گا جب تک امریکا اپنے وعدے پورے نہیں کرتا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی امریکا کو وارننگ، آبنائے ہرمز کھولنے پر غور نہیں

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا بند گلی میں پھنس چکا ہے۔ ایران امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کر کے اسے ناکام بنائے گا۔

امریکی صدر نے ایران کی مدد کرنے والے ممالک کو سنگین معاشی نتائج کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ممالک کو غیر معمولی معاشی جنگ اور تنہائی کی پالیسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایران کی مسلح افواج نے خلیج فارس کے ممالک کو خبردار کیا کہ امریکا کو فوجی مدد دینا امریکی کارروائیوں میں شمولیت کے مترادف ہے۔

محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا کو جارحانہ کارروائیاں روکنا ہوں گی ورنہ ایران خلیج فارس سے تیل کی ترسیل روک سکتا ہے۔ فی الحال آبنائے ہرمز بند ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے 7 کروڑ بیرل تیل برآمد کیا ہے۔ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے خلاف کارروائیوں کی مزاحمت جاری رکھے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں