امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں اسلام قبول کرکے نکاح، سوشل میڈیا پر چرچا

امریکی خاتون روزانا مرینا نے پاکستانی نوجوان عادل شہزاد کی محبت میں اسلام قبول کر کے شادی کر لی، سوشل میڈیا پر تبصرے جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں اسلام قبول کرکے نکاح، سوشل میڈیا پر چرچا

کھیوڑہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) 58 سالہ امریکی خاتون روزانا مرینا پاکستانی نوجوان عادل شہزاد کی محبت میں پاکستان پہنچ گئیں۔ انہوں نے یہاں اسلام قبول کیا اور 34 سالہ عادل شہزاد سے نکاح کر لیا۔

عادل شہزاد نے بتایا ہے کہ ان کی روزانا سے ملاقات تین سال قبل سوشل میڈیا پر ہوئی تھی۔ دوستی محبت میں بدل گئی اور آخرکار انہوں نے روزانا کو اپنی دلہن بنا لیا۔

روزانا مرینا نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئیں اور عادل شہزاد سے شادی کی۔

اس شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے جاری ہیں، جو اس خبر کو مزید دلچسپ بنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی محبت کی کہانیاں اکثر وائرل ہوجاتی ہیں اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں