نواز شریف آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے امیدوار پر فیصلہ نہیں کر سکے۔ مظفر سے بیرسٹر افتخار گیلانی بھی دوڑ میں شامل ہیں۔
مظفر آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) مسلم لیگ ن کے لیے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے امیدوار پر اتفاق رائے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
نواز شریف تاحال وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کے نام پر حتمی فیصلہ نہیں کر سکے ہیں۔ مختلف امیدواروں کے سیاسی وژن اور ایوان میں حمایت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں نے وزارت عظمیٰ کیلئے متبادل آپشنز پر غور کی تجویز دی ہے۔ مظفر سے بیرسٹر افتخار گیلانی بھی وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔
مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اگلے مرحلے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ امیدوار کے نام کی منظوری کے بعد حکومت سازی کا عمل آگے بڑھے گا۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں نظریں نواز شریف کے فیصلے پر مرکوز ہیں۔











