دبئی میں دنیا کا بلند ترین ہوٹل، سیل دبئی مرینا، مہمانوں کے لیے کھل دیا گیا

دبئی میں دنیا کا بلند ترین ہوٹل سیل دبئی مرینا کھل گیا، 1,236.88 فٹ بلند ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا کے سب سے بلند ہوٹل، سیل دبئی مرینا، نے دبئی میں اپنے دروازے مہمانوں کے لیے کھول دیے ہیں۔ یہ ہوٹل دبئی مرینا، پام جمیرا اور عربین گلف کے 360 ڈگری مناظر پیش کرتا ہے۔

لندن میں مقیم آرکیٹیکٹ NORR گروپ نے اس عمارت کی ڈیزائننگ کی ہے، جو 1,236.88 فٹ بلند ہے اور عالمی ریکارڈ کے مطابق سب سے بلند ہوٹل بن چکا ہے۔

فرسٹ گروپ کے سی ای او رابرٹ برنز نے بتایا کہ اس ہوٹل کی تعمیر کا منصوبہ پہلے سے نہیں تھا، ان کا کہنا تھا کہ کچھ شاندار تعمیر کرنا چاہتے تھے۔

سیل دبئی مرینا نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ یہ ہوٹل دبئی مرینا کے دل میں ایک شمع کی مانند روشن ہوگا اور دبئی کی پیش قدم روح کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں