پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ادارہ شماریات کی رپورٹ

ادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے، جبکہ کئی اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ادارہ شماریات کی رپورٹ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران پیاز کی قیمت میں 132 فیصد اور ٹماٹر کی قیمت میں 93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ ایک سال میں پیاز کی قیمت میں 132.52 فیصد اور ٹماٹر کی قیمت میں 93.21 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی دوران آٹے کی قیمت میں 62.25 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 51.69 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید اعداد و شمار کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 33.08 فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 27.65 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ جبکہ کیلے 17.66 فیصد اور مٹن 15.98 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں آلو 30 فیصد، چینی 19.10 فیصد اور چکن 17.68 فیصد سستی ہوئی ہیں۔ انڈے کی قیمتوں میں 17.41 فیصد اور دال چنا کی قیمت میں 13 فیصد سے زائد کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ دال مسور کی قیمت میں 12.29 فیصد اور گڑ کی قیمتوں میں 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں