پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت کی عدم فعالیت پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم

وزیراعظم نے پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی کی سہولت کی عدم فعالیت پر انکوائری کا حکم دیا، کمیٹی حقائق کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت کی عدم فعالیت پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی کی سہولت فعال نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کریں گے، جبکہ سیکریٹری ہیلتھ سروسز ڈاکٹر جہانزیب علی، ڈاکٹر نصرت اللہ چوہدری اور دیگر اراکین شامل ہوں گے۔

کمیٹی تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر حقائق اور ذمہ داران کا تعین کرے گی، اور فوری طور پر رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی ضرورت کے مطابق کسی اور رکن کو بھی شامل کر سکتی ہے۔

انکوائری میں یہ بھی جانچا جائے گا کہ 2022ء سے پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرام کی تکنیکی صلاحیت موجود ہونے کے باوجود سہولت فعال کیوں نہیں رہی۔

واضح رہے کہ یہ کمیٹی پمز میں کیے گئے سی ٹی کورونری اینجیوگرام کے طریقہ کار، تعداد، تاریخوں اور متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لے گی، اور ریڈیالوجی و کارڈیالوجی شعبوں کے درمیان رابطے کی صورتحال بھی دیکھی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں