شہزادہ ہیری اور دیگر معروف شخصیات کے خلاف برطانوی عدالت کے فیصلے میں ڈیلی میل کو 95 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری اور دیگر 6 شخصیات کو پرائیویسی کیس میں شکست ہوئی ہے۔ عدالت نے ڈیلی میل کے پبلشر کو 95 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ قانونی اخراجات کی مد میں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت کے مطابق، اس مقدمے میں شہزادہ ہیری کے علاوہ سر ایلٹن جان، ڈیوڈ فرنش، سر سائمن ہیوز، سیدی فراسٹ، لز ہرلی اور بیرونس ڈورین لارنس شامل تھے۔ ان پر ہرجانہ عائد کیا گیا ہے۔
مدعیان نے ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز پر غیر قانونی طریقے سے نجی معلومات حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا۔ تاہم، پبلشر نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
عدالت نے کہا کہ مدعیان اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ عدالت نے ڈیلی میل کے قانونی اخراجات بھی انڈیمنٹی بیسس پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ مقدمہ برطانوی ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا تھا۔ الزام تھا کہ ڈیلی میل اور دیگر اخبارات نے جاسوسی اور غیر قانونی ذرائع سے نجی زندگی میں مداخلت کی ہے۔













