جرمنی میں شدید گرمی سے 14 ہزار اموات، نیا ریکارڈ قائم

جرمنی میں رواں موسم گرما میں شدید گرمی کی لہر سے 14 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جو گرمی سے اموات کا نیا ریکارڈ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جرمنی میں شدید گرمی سے 14 ہزار اموات، نیا ریکارڈ قائم

فرینکفرٹ: (رائیٹ ناؤنیوز) جرمنی میں اس سال کی گرمی کی لہر سے تقریباً 14 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ اموات ملک میں گرمی سے ہونے والی اموات کے لیے نیا ریکارڈ بن چکی ہیں۔

رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق جون کے آخر میں ایک ہفتے کے دوران ہی تقریباً 9 ہزار 600 افراد گرمی سے جاں بحق ہوئے۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔

رپورٹ کے مطابق 75 سال سے زائد عمر کے افراد کی اموات سب سے زیادہ رہی ہیں۔ شدید گرمی اور خشک سالی کے باعث جنگلات کی آگ، فصلوں کو نقصان اور دریاؤں میں پانی کی کمی کے مسائل بھی سامنے آئے ہیں۔

یہ ریکارڈ اس سے قبل 2018 میں تقریباً 8 ہزار 900 ہلاکتوں کا تھا۔ اس سال کے اعداد و شمار نے اس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ماحولیات کی تبدیلیوں کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ یہ تبدیلیاں عوامی صحت اور معیشت پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں