فنانس ایکٹ 27-2026 کے تحت کاروبار کو ایف بی آر نظام سے منسلک نہ کرنے پر 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، جس کا مقصد ٹیکس شفافیت میں اضافہ ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) کاروبار کو ایف بی آر کے نظام سے منسلک نہ کرنے پر 50 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ فنانس ایکٹ کے تحت کاروبار کی مانیٹرنگ، ٹریکنگ، رپورٹنگ یا فروخت و پیداوار کے ریکارڈ کے لیے ایف بی آر کے نظام سے منسلک نہ ہونے پر سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔
فنانس ایکٹ 27-2026 کے تحت جو کاروبار ایف بی آر یا اس کے کمپیوٹرائزڈ نظام کے ساتھ مقررہ مدت میں مربوط نہیں ہوگا، اس پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اگر پہلی سزا کے ایک ماہ بعد بھی کاروبار خلاف ورزی جاری رکھتا ہے تو 50 لاکھ روپے تک کا دوسرا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یہ قدم قومی خزانے کی بہتری کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ ٹیکس نظام میں شفافیت اور کاروباری رجسٹریشن میں اضافہ ہو۔
یاد رہے کہ حکومت نے ٹیکس چوری روکنے اور کاروباری ماحول کو منظم بنانے کے لیے فنانس ایکٹ میں ترامیم کی ہیں۔














