ہچیسن پورٹس پاکستان 76 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے جدید آلات نصب کر کے پاکستان کو ٹرانس شپمنٹ مرکز بنانے کی سمت بڑھ رہا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) ہچیسن پورٹس پاکستان نے اپنی کارکردگی بڑھانے کے لیے 76 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 2026ء اور 2027ء میں جدید آلات کی تنصیب کی جائے گی۔
اس اپ گریڈیشن پروگرام میں دو الیکٹرک ریموٹ کنٹرولڈ کوے کرینز، 17 ربڑ ٹائر گینٹری کرینز، 70 ای ٹرکس اور 50 ٹریلرز شامل ہیں۔ ٹرمینل کو رواں سال پہلی کھیپ میں 20 ای ٹرکس اور 10 ٹریلرز موصول ہو چکے ہیں۔
یہ سرمایہ کاری ٹرمینل کی جدت کے منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ 2026ء کے آخر تک مجموعی سرمایہ کاری 690 ملین ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔
ہچیسن پورٹس پاکستان کے سی ای او سی ایس کم نے کہا ہے کہ یہ سرمایہ کاری پاکستان کو خطے کا ممتاز ٹرانس شپمنٹ مرکز بنانے کے وژن کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ ہچیسن پورٹس پاکستان کا ڈیپ واٹر کنٹینر ٹرمینل جدید ترین سہولیات کے ساتھ پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔












