وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔ عوام کی آخری امید عدلیہ ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی آخری امید عدلیہ ہے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ انصاف کی امید عوام کے دل میں تھی اور امید ہے کہ فیصلے پر جلد عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کے ارد گرد کوئی جمع نہیں ہوگا اور اس امید کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے عدالت کے فیصلے کی توہین ہو۔ کچھ عناصر انتشاری کوشش کریں گے، ان کی نشاندہی کریں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 2 دن کے اندر شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عمران خان آئندہ سماعت تک اسپتال میں رہیں گے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ ہفتے میں ایک دن عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقات ہوگی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔











