پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل، الیکشن کمیشن کو ریکارڈ ارسال

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل ہوگئیں، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔ لاہور میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، الیکشن کمیشن کو ریکارڈ ارسال

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں مکمل ہونے والی حلقہ بندیوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیا گیا ہے۔

حلقہ بندیوں کا کام 20 اپریل 2026 کو شروع ہوا تھا۔ اس دوران شہریوں کی جانب سے 150 سے زائد اعتراضات دائر کئے گئے تھے۔

لاہور میں 433 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔ شالیمار ٹاؤن میں 72، راوی ٹاؤن میں 52 اور واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز شامل ہیں۔

ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40 اور سٹی ٹاؤن میں 69 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔ لاہور میں یونین کونسلز کی تعداد 2015 میں 274 تھی، جو اب بڑھ کر 433 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ حلقہ بندیوں کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو پہنچائے جانے کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی طرف ایک اہم مرحلہ مکمل ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں