لاہور میں بسنت 2027 کے لیے 12 سے 14 مارچ کی تاریخیں مقرر، شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور نے اعلان کیا ہے کہ بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منائی جائے گی۔ اس سال بسنت کی تقریبات تین دن تک جاری رہیں گی جو کہ ایک طویل عرصے بعد دوبارہ بحال کی گئی ہیں۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے دہلی گیٹ پر بسنت کا آغاز کیا۔ رواں سال فروری میں بسنت کی تقریبات 25 سال بعد بحال کی گئیں تھیں، جو 6 فروری سے 8 فروری تک جاری رہیں۔
ڈی سی لاہور نے کہا کہ بسنت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ حکومت نے اس موقع پر پتنگ بازی کے نئے قواعد و ضوابط بھی جاری کر دیئے ہیں۔
بسنت کے دوران پتنگ بازی کے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔ دھاتی تار، نائلون یا شیشے سے لیپ شدہ ڈور پر مکمل پابندی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور قید کی سزائیں دی جائیں گی۔
یاد رہے کہ بسنت ایک روایتی تہوار ہے جو سردیوں کی رخصتی اور موسم بہار کی آمد کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار فروری کے ماہ میں ہوتا ہے جب موسم خوشگوار ہوتا ہے۔











