یوکرین کے روس پر تین دنوں میں 1000 سے زائد ڈرون حملے، 8 افراد ہلاک

یوکرین کے ڈرون حملوں میں شدت سے روسی تنصیبات متاثر، برطانیہ کی یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کی پالیسی جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یوکرین کے ڈرون حملے میں شدت، روس پر 1000 سے زائد حملے، 8 ہلاک

ماسکو: (رائیٹ ناؤ نیوز) یوکرین نے گزشتہ تین دنوں میں روس پر 1000 سے زائد ڈرون حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں روسی دارالحکومت ماسکو سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان حملوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین کے حملوں میں روسی ای کامرس کمپنی کے ویئر ہاؤسز بھی متاثر ہوئے۔

یوکرین کی فوج نے بتایا ہے کہ انہوں نے روس کے روستوف میں میزائل فیول تیار کرنے والی تنصیب کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ یوکرین کے مطابق یہ ان کا اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ تھا۔

روسی حکام نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کو ڈرون فراہم کرنے سے باز رہے۔ ان کے مطابق برطانوی ڈرونز روسی تنصیبات پر حملوں میں استعمال ہو رہے ہیں جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

یاد رہے کہ برطانیہ نے روسی الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ وہ یوکرین کو دفاع کے لیے درکار ہتھیار فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں