عمان اور ایران کے مذاکرات، آبنائے ہرمز پر تہران کا کنٹرول مضبوط ہونے کا امکان، امریکی حکام کو تحفظات۔
تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول بڑھنے کا امکان ہے۔ عمان اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ معاہدے کی صورت میں عالمی توانائی کی منڈی پر دباؤ کم ہوسکتا ہے۔
مذاکرات میں ایران کو بحری جہازوں کی نگرانی کا کردار ملنے کا امکان ہے۔ امریکی حکام کو اس پر شدید تحفظات ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مکمل کھولنے کے حامی ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بحالی سے عالمی توانائی کی منڈی میں استحکام آئے گا۔ ایران کی مزید نگرانی کو خطرہ سمجھتے ہیں۔
آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے کلیدی راستہ ہے۔ اس معاہدے سے تہران کا اثر و رسوخ بڑھ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز سے روزانہ لاکھوں بیرل تیل گزرتا ہے۔ ایران کا کنٹرول عالمی توانائی کے لیے اہم مانا جاتا ہے۔














