وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پولیس و فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے 2018 تا 2022 امن کا اعتراف کیا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس، فوج، ایف سی اور دیگر سکیورٹی اداروں نے قربانیاں دی ہیں، جن کی محنت کے باعث 2018 سے 2022 تک صوبے میں امن رہا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2022 سے خیبرپختونخوا میں بدامنی کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فوج کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور پولیس سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ پولیس ہماری ہے اور فوج، ایف سی اور دیگر سکیورٹی ادارے قربانیاں دے رہے ہیں۔
سہیل آفریدی نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان پالیسی کے پائیدار ہونے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ ہم اس چیز کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔















