ایران کا دشمن کے 200 طیارے مار گرانے کا دعویٰ؛ جنگ میں ہائبرڈ حکمت عملی کا استعمال

ایران نے کم اخراجات کے باوجود دشمن کے 200 طیارے مار گرائے، امریکا سے ہائبرڈ جنگ جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا دشمن کے 200 طیارے مار گرانے کا دعویٰ؛ جنگ میں ہائبرڈ حکمت عملی کا استعمال

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران دشمن کے 200 سے زائد طیارے مار گرائے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

میجر جنرل ایزدی نے بتایا کہ ایرانی قوم کی مزاحمت اور دفاعی کارروائیوں کی بدولت دشمن کے مار گرائے گئے طیاروں کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے کم جنگی اخراجات کے باوجود دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

ایزدی نے امریکا اور اسرائیل سے جاری تنازع کو روایتی جنگ کے بجائے ہائبرڈ جنگ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن ممالک نے ایران کو غیر مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ فوجی دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی حکمت عملی میں نفسیاتی اور اطلاعاتی محاذ بھی شامل ہیں، مگر ایران ان دباؤ کا کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے۔ ایرانی کمانڈر نے کہا کہ ایران کی سیاسی نظام مضبوط ہوا ہے اور ملک تقسیم نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ ایران کی جانب سے دشمن طیارے مار گرانے کے دعوے پہلے بھی کیے گئے ہیں، مگر ان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ دوسری طرف صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں امریکا کے ہتھیار معمولی مقدار میں استعمال ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں