لاہور کی ٹریفک میں بہتری سے ورلڈ ٹریفک انڈیکس میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، جو اسلام آباد اور کراچی کے مقابلے میں بہتر ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) لاہور کی ٹریفک میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے ورلڈ ٹریفک انڈیکس میں شہر کی رینکنگ 149 ویں درجے پر پہنچی ہے۔ لاہور کا ٹریولنگ ٹائم اسلام آباد اور کراچی کے مقابلے میں بہتر ہوگیا ہے۔
ورلڈ ٹریفک انڈیکس رپورٹ کے مطابق، لاہور ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری کی وجہ سے نمایاں ترقی کررہا ہے۔ 2024 میں یہ شہر 120 ویں جبکہ 2025 میں 129 ویں نمبر پر تھا۔
لاہور میں روڈ انفراسٹرکچر اور زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے۔ مؤثر پیٹرولنگ، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور کیمروں کے ذریعے چیکنگ کا عمل بھی مددگار ثابت ہوا ہے۔
نئے انڈر پاسز، سگنل فری کوریڈورز اور یوٹرنز کی بندش سے ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری آئی ہے۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق، شہریوں کے تعاون کے بغیر پائیدار بہتری ممکن نہیں ہے۔
یاد رہے کہ عالمی رپورٹ میں امریکی، بھارتی، اور بنگلہ دیشی شہر بھی نمایاں ہیں۔ تہران، استنبول اور ماسکو جیسے شہروں کے مقابلے میں لاہور نے اہم پیشرفت کی ہے۔











