مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل، پی ڈی ایم اے کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خطرہ

مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کے لیے الرٹ جاری، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل، پی ڈی ایم اے کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ آج رات سے 21 اگست تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔

پیشگوئی کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارش کا امکان ہے۔

قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور نورپور تھل میں بارش متوقع ہے۔ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور ڈی جی خان میں 20 اور 21 اگست کو بارش ہوگی۔

راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی 17 سے 21 اگست تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور کوہستان میں بھی بارش متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں