روس کے فضائی حملے میں یوکرین کا بڑا اسٹیل پلانٹ متاثر ہوا، یوکرین نے ماسکو پر جوابی حملہ کیا، جس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔
ماسکو: (رائیٹ ناؤنیوز) روس کے یوکرین پر فضائی حملوں میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یوکرین کے جوابی حملے میں ماسکو میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
روسی حملے میں کروی ریہہ کے صنعتی شہر میں یوکرین کے بڑے اسٹیل پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔
اسٹیل پلانٹ کے انتظامیہ نے کہا ہے کہ بجلی پیداوار اور بلاسٹ فرنس کے شعبوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پیداواری عمل جزوی طور پر رک گیا ہے۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق 822 یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔ بیلگورود کے گورنر نے ایک ڈرون حملے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ یوکرین نے روس کے روستوف خطے میں میزائل فیول کی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے۔ روس کی جانب سے اس پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔













