مذاکرات سے انکار نہیں، جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کا انکار نہیں کرتی اور جمہوریت کا فروغ چاہتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا اور وہ ملک میں جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مضبوط فوج ہی مضبوط پاکستان کی ضامن ہے اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں اور ملک میں جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں، تاہم کچھ عناصر آگ لگوانا چاہتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ادارے کے مثبت کردار کو سراہا ہے، جبکہ کچھ لوگ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کو خطرہ سمجھنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے، اس لیے مل بیٹھ کر معاملات کو حل کرنا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں