تیل آمدنی میں کمی اور فیکٹریوں کی تباہی سے ایران کے معاشی مسائل کئی گنا بڑھ گئے، مسعود پزشکیان

ایرانی صدر نے جنگ کے اثرات سے متعلق کہا کہ تیل کی آمدنی میں کمی اور صنعتی نقصان نے ملکی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے معاشی مسائل میں کئی گنا اضافہ، تیل کی آمدنی اور فیکٹریوں کی تباہی بنیادی وجہ

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جنگ کے باعث ایران کی معیشت شدید دباؤ میں ہے۔ ان کے مطابق تیل کی آمدنی میں کمی اور صنعتی تنصیبات کی تباہی نے مسائل کو بڑھا دیا ہے۔

صدر پزشکیان نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ اخراجات میں اضافہ اور حکومت کی آمدنی میں کمی ہے۔ تیل کی فروخت میں کمی کے سبب ریاست کی آمدنی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایران براہ راست درآمدات کرتا تھا، مگر اب مختلف راستوں سے سامان پہنچ رہا ہے، جس سے درآمدی اشیا کی قیمت بڑھ گئی ہے۔

پزشکیان نے کہا کہ جنگ کے دوران صنعتی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، جس سے فیکٹریوں کی تباہی اور حکومت کی ٹیکس آمدنی میں کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ ایران کو جنگ کے باعث تیل کی برآمدات، صنعتی پیداوار اور تجارت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تیل کی آمدنی ملکی معیشت کا بنیادی ذریعہ ہے اور اس کی کمی حکومت کے مالی وسائل پر دباؤ بڑھا سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں