خیبر پختونخوا کے 4 تاریخی مقامات یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل

خیبر پختونخوا کے 4 مقامات یونیسکو کی عارضی فہرست میں شامل، شاندار ثقافتی ورثے کا عالمی سطح پر اعتراف۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبر پختونخوا کے 4 تاریخی مقامات یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل

پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) خیبر پختونخوا کے 4 تاریخی مقامات یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کر لیے گئے ہیں۔ یہ پیشرفت صوبے کے ثقافتی ورثے کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے اسے حکومت کی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے خطے کے ثقافتی مقامات کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔

یونیسکو کی فہرست میں ہری پور کا بھامالا، پشاور کے سیٹھی ہاؤس اور گور گٹھری، اور سوات کا بریکوٹ شامل ہیں۔ شفیع جان کے مطابق یہ اقدام خطے کی عالمی ثقافتی پہچان بڑھائے گا۔

یہ ثقافتی ورثہ صوبے کا فخر ہے اور آئندہ نسلوں کے لیے قیمتی امانت ہے۔ وزیر نے کہا کہ عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں اس کی حفاظت جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ صوبائی حکومت تاریخی ورثے کے تحفظ، بحالی اور عالمی متعارف کرانے کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں