کراچی میں غیر ملکی نیٹ ورک کی گرفتاری، 114 افراد حراست میں، مشہور شخصیات کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان میں مشہور شخصیات کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 114 غیر ملکی ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق 4 مختلف ممالک سے ہے۔ ان کے خلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ملزمان مصنوعی ذہانت سے مشہور شخصیات کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث تھے۔ این سی سی آئی اے ٹیم نے نجی کمرشل پلازے پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا۔
یہ کارروائی کراچی میں را کے نیٹ ورک کے خلاف ہوئی، جس میں دو افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ ملزمان نے نجی کمپنی قائم کر کے نازیبا ویڈیوز کا نیٹ ورک بنایا تھا۔
یاد رہے کہ غیر ملکی ملزمان کے ساتھ دو درجن سے زائد پاکستانی بھی ملوث تھے اور انہیں اگلے ہفتے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔














