پاکستان میں پہلی بار انفلوئنسر ایوارڈز کا انعقاد، سوشل میڈیا کریئیٹرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا جائے گا۔
کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان میں پہلی بار انفلوئنسر ایوارڈز کی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ اس ایوارڈز تقریب میں سوشل میڈیا کریئیٹرز کی محنت کو سراہا جائے گا۔
اس تقریب میں ملک بھر سے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو ان کی تخلیقی صلاحیتوں پر اعزازات دیے جائیں گے۔ تقریب کی میزبانی امتل باویجا اور فہد طارق کریں گے۔
ایوارڈز کے چیف کیوریٹر طلحہ اسلم نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پاکستانی کانٹینٹ کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دینا ہے۔ ایوارڈز 7 نومبر کو منعقد ہوں گے۔
یہ ایوارڈز 30 سے زائد کیٹیگریز میں دیے جائیں گے، جن میں یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کے کریئیٹرز شامل ہیں۔ اس سے نئے ٹیلنٹ کو فروغ ملے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت بڑھ رہی ہے اور ان ایوارڈز سے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کو فروغ ملے گا۔















