فرح خان کی بیٹیاں خود اعتمادی کی کمی کا شکار، سوشل میڈیا کے دباؤ کا انکشاف

فرح خان نے اپنی بیٹیوں کی خود اعتمادی کی کمی کا انکشاف کیا، سوشل میڈیا کے دباؤ کو بڑی وجہ قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فرح خان کی بیٹیاں خود اعتمادی کی کمی کا شکار، سوشل میڈیا کے دباؤ کا انکشاف

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی ووڈ کی مشہور فلمساز فرح خان نے اپنی بیٹیوں کی خود اعتمادی کی کمی کا انکشاف کیا ہے۔ فرح خان نے کہا ہے کہ ان کی بیٹیاں بعض اوقات اپنی شکل و صورت سے مطمئن نہیں ہوتیں۔

انہوں نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ ان کی بیٹیاں محبت بھرے ماحول میں پلی بڑھیں لیکن پھر بھی کبھی کبھار خود پر شک کرتی ہیں۔ فرح نے یہ بھی کہا کہ ظاہری شکل سے عدم اعتماد نوجوانوں پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔

فرح خان نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود ایڈٹ شدہ تصاویر اور بیوٹی فلٹرز نوجوانوں کی خود اعتمادی پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ غیر حقیقی معیارات نوجوانوں کے لیے چیلنج بن سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مشہور شخصیات کے بچوں کو عوامی توجہ اور توقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے ان کی ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دباؤ ظاہری شکل پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ فرح خان اور شریش کندر تین بچوں کے والدین ہیں۔ وہ اکثر اپنے بچوں کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، لیکن بڑے ہونے پر ان کی نجی زندگی کو لائم لائٹ سے دور رکھتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں