بھارت کا 214 ارب ڈالر کے جوہری منصوبوں کا اعلان

بھارت نے 214 ارب ڈالر کے جوہری منصوبوں کا اعلان کیا، نجی شعبے کو سرمایہ کاری کی اجازت ملے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت نے 214 ارب ڈالر کے جوہری منصوبوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت نجی شعبے کو جوہری توانائی میں سرمایہ کاری کی اجازت دی جائے گی۔ بھارتی وزیر جوہری توانائی جیتندر سنگھ نے کہا ہے کہ نیا جوہری بل اس ہفتے کابینہ میں پیش کیا جائے گا اور پارلیمانی سیشن میں منظوری کے لیے رکھا جائے گا۔

اس بل کا مقصد کاروباری عمل کو آسان بنانا اور 2047 تک 100 گیگا واٹ جوہری توانائی پیدا کرنے کا ہدف حاصل کرنا ہے، تاکہ بھارت ترقی یافتہ معیشت بن سکے۔ فی الحال نجی کمپنیاں صرف آلات کی فراہمی میں شامل ہیں، لیکن نئی قانون سازی کے بعد انہیں بجلی کی پیداوار میں شمولیت کی اجازت بھی ملے گی۔

بھارت میں اس وقت غیر ملکی ٹیکنالوجی پر مبنی واحد پلانٹ کڈانکولم نیوکلیئر پاور پلانٹ ہے، جو روسی تعاون سے چل رہا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت روس کے ساتھ ایک اور منصوبہ جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں