سائنسدانوں نے کائنات میں نیا بلیک ہول اسٹار دریافت کر لیا

سائنسدانوں نے بلیک ہول اسٹار دریافت کیا جو سرخ روشنی سے جگمگا رہا ہے۔ یہ دریافت کہکشاؤں کے ارتقا میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سائنسدانوں نے کائنات میں نیا بلیک ہول اسٹار دریافت کر لیا

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) سائنسدانوں نے کائنات میں ایک نیا بلیک ہول اسٹار دریافت کیا ہے۔ یہ اسٹار نظام شمسی کے حجم کا اور سرخ روشنی سے جگمگا رہا ہے۔

بین الاقوامی محققین کی ٹیم نے ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے اس سرخ روشنی والے بلیک ہول اسٹار کو دریافت کیا ہے۔ یہ اسٹار برج قیطس میں واقع ہے اور زمین سے اربوں نوری برسوں کے فاصلے پر ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ بلیک ہول اسٹار بگ بینگ کے 66 کروڑ سال بعد تشکیل پایا تھا۔ یہ کسی بھی ستارے سے 100 ارب گنا زیادہ توانائی خارج کرتا ہے۔

یہ دریافت کائنات کے مظاہر اور کہکشاؤں کے ارتقا کی تحقیق میں اہمیت رکھتی ہے۔ روہن نائیڈو کے مطابق یہ بلیک ہول اسٹارز کہکشاؤں کے ارتقا میں کردار ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کو کہکشاؤں کی تحقیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ مظہر مام بی ایچ 1 کے نام سے جانا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں