چین: میگ لیو ٹرین کا نیا ریکارڈ، 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل

چین میں میگ لیو ٹرین نے 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ تجربہ ہوبئی کی ڈونگ ہو لیبارٹری میں ہوا جس میں جدید ٹیکنالوجیز استعمال ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں میگ لیو ٹرین کا نیا ریکارڈ، 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل

ہوبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) چین میں میگ لیو ٹرین نے 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرلی۔ چینی صوبے ہوبئی کی ڈونگ ہو لیبارٹری میں اس تجربے نے ٹرین کی تیز ترین رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

محققین نے بتایا کہ ٹرین نے جدید بریکنگ سسٹم کے ذریعے محفوظ طریقے سے رکنے کا بھی مظاہرہ کیا۔ ٹرین 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کے بعد 200 میٹر کے فاصلے پر رک گئی۔

اس کامیاب تجربے میں ہائی پاور انرجی سپلائی اور برقی مقناطیسی پروپلشن جیسے جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا۔ میگ لیو ٹیکنالوجی، ٹرین کو پٹری سے بلند رکھ کر رگڑ کم کرتی ہے۔

یہ تجربہ چین کی تیز رفتار ٹرینوں کی ترقی میں اہم قدم ثابت ہوسکتا ہے، جس سے تجارتی سفر مزید تیز اور مؤثر ہوگا۔ اس کامیابی سے چین کی موجودہ میگ لیو ٹرینوں کی رفتار میں بھی اضافہ ممکن ہے۔

یاد رہے کہ جون 2025 میں اسی ٹرین نے 7 سیکنڈ میں 650 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ بعد میں 700 اور 798 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ریکارڈ بھی قائم کیے گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں