وزیراعظم کا لیپ ٹاپ تقسیم کا اعلان، 7 لاکھ بچوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ ملیں گے

وزیراعظم نے 7 لاکھ بچوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے، جسے نوجوانوں کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کا لیپ ٹاپ تقسیم کا اعلان، 7 لاکھ بچوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ ملیں گے

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 لاکھ قابل بچوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان نوجوانوں کے عالمی دن پر خطاب کرتے ہوئے کیا گیا، جہاں انہوں نے نوجوانوں کے لیے پہلی ایمپلائمنٹ پالیسی کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم نے ہر سال اسٹارٹ اپس کے لیے 10 فیصد کوٹا مختص کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں لیپ ٹاپ تقسیم پر رشوت کا الزام لگتا تھا، مگر اب یہ میرٹ پر دیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم کے مواقع فراہم کیے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ لیپ ٹاپ کو مشن سمجھ کر دیا جا رہا ہے تاکہ نوجوان آگے بڑھ سکیں۔

شہباز شریف نے دانش اسکولوں کا دائرہ کار دیگر صوبوں تک بڑھانے کا اعلان کیا، اور اگلے سال اسلام آباد میں دانش یونی ورسٹی بنانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں لیپ ٹاپ تقسیم پر کئی اعتراضات اٹھائے گئے تھے، لیکن حکومت نے اب میرٹ کو ترجیح دے کر اس منصوبے کو آگے بڑھایا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں