ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کل، اہم فلکیاتی معلومات جاری

اجلاس میں فلکیاتی ماہرین کی شرکت اہم، 13 اگست کو چاند نظر آنے کا امکان کم، 14 اگست کو ممکنہ رویت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کل، اہم فلکیاتی معلومات جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے کر چاند کی حتمی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس بھی بیک وقت ہوں گے۔

ترجمان اسپارکو کے مطابق 13 اگست کو چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔ فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق 14 اگست کو چاند نظر آنے کا امکان زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند 15 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں