وزیراعظم نے یوتھ امپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کردیا، خواتین کیلئے 35 فیصد کوٹہ مختص

وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ امپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کیا، جس میں خواتین کیلئے 35 فیصد کوٹہ شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم نے یوتھ امپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کردیا، خواتین کیلئے 35 فیصد کوٹہ مختص

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان فرسٹ نیشنل یوتھ امپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کردیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان نوجوانوں کے عالمی دن کی تقریب میں کیا۔ پالیسی کے تحت خواتین کیلئے 35 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ کراچی سے پشاور تک ہر بچے کو تعلیم کا برابر موقع ملنا ضروری ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس سال مزید 1000 نوجوانوں کو چین بھیجا جائے گا۔ ہر سال اسٹارٹ اپس کیلئے 10 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل سے قوم کو بہتری کی امید ہے۔ اگر نوجوانوں کو ہنرمند نہ بنایا تو ترقی ممکن نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ 1947 میں ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے کر پاکستان بنایا تھا۔ 2047 کا پاکستان نوجوانوں کی سوچ اور جذبے سے بنے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں