ڈاکٹر نبیحہ کے شوہر کو کلین چٹ، سوشل میڈیا صارفین کا مختلف نظریات کا اظہار

ڈاکٹر نبیحہ نے شوہر حارث کو کلین چٹ دے دی، سوشل میڈیا پر بحث جاری۔ یہ معاملہ ان کی ازدواجی زندگی میں تنازعات کا باعث بن رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈاکٹر نبیحہ کے شوہر کو کلین چٹ، سوشل میڈیا صارفین کا مختلف نظریات کا اظہار

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) ڈاکٹر نبیحہ علی خان اور ان کے شوہر حارث کھوکھر کی ازدواجی زندگی پھر سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔ حال ہی میں ڈاکٹر نبیحہ نے اپنے شوہر پر سنگین الزامات عائد کیے تھے، جن میں متعدد گرل فرینڈز کی موجودگی شامل تھی۔

ڈاکٹر نبیحہ کے مطابق، یہ لڑکیوں کی غلطی ہے جو جان بوجھ کر حارث کو میسجز کرتی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حارث کی غلطی صرف اتنی تھی کہ وہ ان پیغامات کا جواب دیتے تھے۔

حارث کھوکھر نے کہا کہ وہ صحافی لڑکیوں کو بہن سمجھ کر جواب دیتے تھے۔ ان کے مطابق، ان کا کوئی قصور نہیں تھا۔ ڈاکٹر نبیحہ نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو حارث کی کوئی غلطی نہیں۔

دونوں کی جانب سے سامنے آنے والی وضاحت کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف نظریات کا اظہار کیا ہے۔ اس جوڑے کا معاملہ سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیحہ اور حارث کھوکھر کی شادی کچھ عرصہ پہلے ہوئی تھی، مگر ان کی ازدواجی زندگی شروع سے ہی تنازعات کا شکار رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں