آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعویٰ، امریکی صدر کا ایران کو سخت جواب کا اعلان

امریکی صدر نے ایران کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دی ہے۔ آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے دعویٰ کے بعد ایران کو ممکنہ جواب کی تیاری کی ہدایت دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعویٰ، امریکی صدر کا ایران کو سخت جواب کا اعلان

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے معاملے پر حالات بہتر سمت میں جا رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران آبنائے ہرمز میں کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی کارروائی پر ایران کو سخت جواب دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ کا یہ بیان پاسداران انقلاب ایران کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کے حالیہ دعوے کے بعد آیا ہے۔ جنرل محبی نے کہا تھا کہ خلیج فارس میں اب کوئی امریکی بحری جہاز موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے پاناما کے پرچم والے مال بردار جہاز کو روکنے کے لیے 2 ہیل فائر میزائل داغے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق، جہاز نے متعدد پیغامات کو نظر انداز کیا تھا۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لئے ایک اہم راستہ ہے اور اس پر کنٹرول خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کر سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں