ملک بھر میں 18 سے 20 دسمبر تک بارشوں کی پیشگوئی

ملک میں 18 سے 20 دسمبر کو بارشوں کی توقع، موسمی بیماریوں میں اضافہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک کے بیشتر علاقے خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث موسمی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ نومبر میں بھی بارشیں معمول سے 72 فیصد کم ریکارڈ کی گئی ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایا ہے کہ 18 سے 20 دسمبر 2025 کے دوران مغربی سلسلہ پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے، جس سے اچھی بارشوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ طویل المدت پیشگوئی ہے اور اس میں تبدیلی ممکن ہے، تاہم محکمہ موسمیات موسمیاتی تبدیلیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

بلوچستان میں خشک سالی کی صورتحال پر محکمہ موسمیات نے پری الرٹ ایڈوائزری جاری کی ہے، جس کے مطابق مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی شدت اختیار کر گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فروری 2026 تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ اور بارش معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں