ایلون مسک کا یورپی یونین کے خلاف سخت ردعمل

ایلون مسک نے یورپی یونین کے جرمانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو ختم کرکے انفرادی ممالک کو خودمختاری واپس کرنی چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

برسلز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے یورپی یونین کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 120 ملین یوروز (140 ملین ڈالر) کا جرمانہ عائد ہونے پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ مسک نے ایکس پر لکھا کہ یورپی یونین کو ختم کرکے خودمختاری انفرادی ممالک کو واپس کر دینی چاہیے تاکہ حکومتیں اپنے لوگوں کی بہتر نمائندگی کرسکیں۔

ایلون مسک نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے میں سنجیدہ ہیں اور یہ کوئی مذاق نہیں۔ مسک نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ وہ یورپ سے محبت کرتے ہیں، لیکن یورپی یونین جیسے بیوروکریٹک مونسٹر سے نہیں۔

ایلون مسک کے اس بیان کے بعد یورپی یونین کے ڈیجیٹل قوانین کے تحت ایکس کو عائد کردہ جرمانے کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ یورپی یونین نے ایکس کو اپنے ڈیجیٹل قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا ہے، جس کے بعد مسک کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں