مشال یوسفزئی کے گروپ کا انکشاف، سلمان اکرم کا حقیقت سامنے لانے کا وعدہ

سلمان اکرم راجا نے مشال یوسفزئی کے گروپ کا انکشاف کرکے پارٹی میں ممکنہ انتشار سے بچنے کے لیے درگزر سے کام لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشال یوسفزئی کے گروپ کا انکشاف، سلمان اکرم کا حقیقت سامنے لانے کا وعدہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ان کے پاس مشال یوسفزئی کو فارغ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مشال یوسفزئی کو سینیٹ سے فارغ کرنے کا ان کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ درگزر سے کام لیا ورنہ پارٹی میں انتشار ہو جاتا۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ مشال یوسفزئی اکیلی نہیں بلکہ ان کا ایک گروپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جس بات کو ہوا دی گئی، وہ اسے ہوا نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ مشال یوسفزئی کو سینیٹر کس نے بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سلمان اکرم راجا اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی۔ اس میں سلمان اکرم نے کہا کہ ان کی زندگی کھلی کتاب ہے اور کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

دیگر متعلقہ خبریں