آئی سی سی نے بھارتی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی بنا پر جرمانہ عائد کیا، کپتان کے ایل راہول نے جرمانہ قبول کر لیا۔
رائے پور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ میچ 3 دسمبر کو رائے پور میں کھیلا گیا تھا۔
آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت میں دو اوورز کم پھینکے، جس پر ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت ہر اوور پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا۔
بھارتی کپتان کے ایل راہول نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانہ قبول کیا۔ جنوبی افریقا نے اس میچ میں 359 رنز کا ہدف پورا کرتے ہوئے بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دی۔















