مریم نواز کا اقلیتوں کے تحفظ کا عزم، مینارٹی کارڈ کا اجرا

مریم نواز نے اقلیتوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا، پنجاب میں مینارٹی کارڈ کا اجرا کیا گیا، اقلیتی برادری کی ترقی پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز کا اقلیتوں کے تحفظ کا عزم، مینارٹی کارڈ کا اجرا

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اقلیتوں کے قومی دن پر کہا کہ قائداعظم کا پاکستان سب کا وطن ہے، جہاں تمام شہری محفوظ اور آزاد ہیں۔ انہوں نے اقلیتوں کی آزادی اور حقوق کے تحفظ پر عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مریم نواز شریف نے اقلیتی بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتیں معاشرے کا حسن ہیں۔ ان کی عزت، ناموس اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے پہلی بار اقلیتوں کے لیے مینارٹی کارڈ متعارف کروایا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اقلیتی برادری کو تعلیم، ترقی اور فلاح و بہبود کا پورا حق دینے کی پالیسی جاری ہے۔ تاریخ میں پہلی بار سکھ میرج ایکٹ 2024 اور ہندو میرج ایکٹ 2017 کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اقلیتوں کے لیے تعلیم، صحت اور روزگار تک آسان رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے۔ اقلیتی طلبہ کے لیے سکالرشپس اور یوحنا آباد میں لائیو کورسز بھی شروع کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پنجاب میں بیساکھی، ہولی، دیوالی، کرسمس اور ایسٹر سرکاری سطح پر منائے جاتے ہیں۔ حکومت اقلیتوں کے حقوق کی محافظ اور ان کے جائز حصے کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں