گلگت کے 500 طلبا کو 6 کروڑ کی اسکالرشپس، لیپ ٹاپ کا اعلان

پنجاب کے وزیر تعلیم نے گلگت کے 500 طلبا میں 6 کروڑ کی اسکالرشپس تقسیم کیں۔ انہوں نے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ اور گوگل کیرئیر اسکالرشپس کا بھی اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گلگت کے 500 طلبا کو 6 کروڑ کی اسکالرشپس، لیپ ٹاپ کا اعلان

گلگت: (رائیٹ ناؤ نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے گلگت کے 500 طلبا میں 6 کروڑ روپے کی اسکالرشپس تقسیم کی گئیں۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی وسائل ملک بھر کے نوجوانوں کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت طلبا کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ کو 100 فیصد تک لے جانے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ کامیابی صرف محنت اور صلاحیت کی بنیاد پر ہو۔ اس دوران انہوں نے نوجوانوں کو جلد لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی نوجوانوں کی ترقی کیلئے اہم ہے اور ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو ایک ہزار گوگل کیرئیر اسکالرشپس بھی دی جائیں گی تاکہ انہیں عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں