کولمبیا: زلزلے سے 132 ہلاک، 570 زخمی، 32 شہر زلزلے سے شدید متاثر

کولمبیا میں 7.4 شدت کے زلزلے سے 132 افراد ہلاک اور 570 زخمی ہوگئے۔ صدر نے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کولمبیا میں زلزلے سے 132 ہلاک، 570 زخمی، صدر نے ایمرجنسی کا اعلان کردیا

کولمبیا: (رائیٹ ناؤ نیوز) مغربی کولمبیا میں 7.4 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ زلزلے کے نتیجے میں 132 افراد ہلاک اور 570 زخمی ہوگئے ہیں۔

کولمبین حکام نے بتایا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکوں نے ملک کے کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس کردیں۔ امدادی کارکن متاثرین کی تلاش اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔

ملک کے 32 شہر زلزلے سے شدید متاثر ہوئے ہیں، جبکہ کئی ہوائی اڈوں پر پروازیں عارضی طور پر منسوخ کردی گئی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز چوکو صوبے میں تھا اور اس کی گہرائی 107 کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ صدر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے تاکہ متاثرہ آبادیوں کو فوری امداد فراہم کی جاسکے۔

دیگر متعلقہ خبریں