پتوکی: ہینڈ فری کے استعمال سے نوجوان ریلوے ٹریک پر حادثے کا شکار، جاں بحق

پتوکی میں ہینڈ فری کے استعمال کے باعث نوجوان کی توجہ ٹرین کی طرف نہیں رہی، جس سے حادثہ پیش آیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پتوکی: ہینڈ فری کے استعمال سے نوجوان ریلوے ٹریک پر حادثے کا شکار، جاں بحق

پتوکی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پتوکی کے ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک 20 سالہ نوجوان ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ نوجوان نے ہینڈ فری لگا رکھی تھی، جس کی وجہ سے اس نے ٹرین کی آمد کا نوٹس نہیں لیا۔

حادثے کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ہینڈ فری کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، خاص طور پر ٹریفک یا ریلوے ٹریک کے قریب۔

دیگر متعلقہ خبریں