امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے سڑک کنارے بموں کی ہلاکتوں کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جنگی نقصانات کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران کی جانب سے جنگ کے نقصانات پر معاوضے کے مطالبے کے جواب میں صدر ٹرمپ نے یہ بیان دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ایران کے نمائندے جنگ سے ہونے والے نقصانات کے معاوضے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہماری کسی بھی بات چیت میں معاوضے کا مطالبہ کبھی زیرِ بحث نہیں آیا، اب میں بھی ایران سے معاوضے کا مطالبہ کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کنارے بموں سے ہونی والی ہلاکتوں کا بھی ازالہ ہونا چاہیے۔ امریکی صدر نے زور دیا کہ ان کارروائیوں کی قیادت جنرل سلیمانی جیسے افراد کرتے رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پچاس برس میں ہلاک ہونے والے لاکھوں مظاہرین کے خاندانوں کو بھی معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے اپنے نمائندوں کو آئندہ ہر مذاکرات میں یہ مطالبات سامنے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان تنازعات تاریخ کا حصہ ہیں، اور حالیہ بیانات دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی کا سبب بن سکتے ہیں۔













