ریاض میں صوفے کے کارخانے میں آتشزدگی، 16 بنگلا دیشی ہلاک

ریاض میں صوفے کے کارخانے میں آتشزدگی سے 16 بنگلا دیشی ہلاک، فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ریاض میں صوفے کے کارخانے میں آتشزدگی، 16 بنگلا دیشی ہلاک

ریاض: (رائیٹ ناؤ نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں صوفے کے کارخانے میں آتشزدگی سے 16 بنگلا دیشی شہری ہلاک ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی وجوہات تاحال نامعلوم ہیں۔

بنگلا دیشی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں وطن واپس لانے کے لیے سعودی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یہ واقعہ بنگلا دیشی کمیونٹی کے لیے شدید صدمہ ہے، جہاں سعودی عرب میں 35 لاکھ سے زائد بنگلا دیشی شہری مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مزدوروں کی بڑی تعداد بنگلا دیش سے تعلق رکھتی ہے اور اکثر کارخانوں میں کام کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں