مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب

عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب، کاغذات نامزدگی کی واپسی کے بعد کامیابی ملی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔

سینیٹ انتخابات میں دو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جس کے باعث عابد شیر علی کو کامیابی حاصل ہوئی۔

رانا احسان افضل اور عبدالجبار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے لیکن ان کی واپسی کے بعد عابد شیر علی بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔

یہ نشست معروف سیاستدان عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور الیکشن کمیشن جلد ہی باضابطہ اعلان کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں