برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

برطانیہ میں درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے یلو الرٹ جاری کردیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) برطانیہ میں گرمی کی پانچویں لہر کے باعث درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ سے زائد ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 1995 میں 34 دن درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا تھا، جبکہ 2026 میں یہ 35 دن تجاوز کرچکا ہے۔ اس سال درجہ حرارت میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایسٹ اینگلیا اور ساؤتھ ایسٹ میں درجہ حرارت کے مزید بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے لندن، ایسٹ وویسٹ مڈلینڈز، یارکشائر اور ہمبر کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ عوام کو ممکنہ طور پر صحت کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ شدید گرمی اور خشک سالی کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جو ماحولیات پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں