کراچی عدالت نے 9 مئی کیس میں غیر حاضر گواہ پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے سانحہ، اشتعال انگیز تقریر اور ہنگامہ آرائی سے متعلق پانچ مقدمات میں استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔\n\nمقدمات کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر اور خرم شیر زمان سمیت دیگر افراد عدالت میں پیش ہوئے۔\n\nعدالت نے شاہ فیصل تھانے میں درج مقدمے کے گواہ کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اہلکار سجاد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔\n\nعدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف سانحہ 9 مئی کے تین مقدمات فیروز آباد، ٹیپو سلطان اور شاہ فیصل کالونی تھانوں میں درج ہیں۔\n\nپولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی اور پولیس موبائل نذر آتش کرنے کا مقدمہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں جبکہ اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔















