مون سون کے دوران ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس، دریاؤں اور ڈیموں کی صورتحال پر غور

وفاقی وزیر احسن اقبال کی صدارت میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مون سون کے دوران دریاؤں اور ڈیموں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مون سون کے دوران ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس، دریاؤں اور ڈیموں کی صورتحال پر غور

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مون سون کی صورتحال اور دریاؤں و ڈیموں میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں مون سون کی پیشگوئی، تیاریوں اور رسپانس کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی حکام نے ریسکیو وسائل، ہنگامی ذخائر اور انخلا کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں بروقت وارننگز، امدادی وسائل کی دستیابی اور مواصلاتی نظام کی بلا تعطل فعالیت پر زور دیا گیا۔ تمام رسپانس اداروں کو مکمل تیاری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

واضح رہے کہ ماضی میں مون سون کے دوران متعدد علاقوں میں شدید نقصان ہوا ہے۔ ایسے حالات میں بروقت اقدامات کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں